بیجنگ : چین کی معروف ماڈل آبے چوئی کو ہانگ کانگ میں قتل کر دیا گیا۔ 28 سالہ آبے چوئی کی لاش کے ٹکڑے پولیس نے فریج سے برآمد کر لیے ہیں۔
مقتولہ کے سابق شوہر سمیت 4 افراد کو قتل کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ماڈل کا سابق شوہر کے خاندان کے ساتھ مالی تنازع تھا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی ٹانگیں ایک گاؤں کے گھر میں موجود فریج سے ملیں جبکہ اس کا سر اور دیگر اعضا غائب ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
