Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رکھنی میں دھماکا, 4 افراد جاں بحق , 12 زخمی | زرائع نیوز

رکھنی میں دھماکا, 4 افراد جاں بحق , 12 زخمی

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔بارکھان پولیس کے مطابق رکھنی کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بارکھان پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا خیر مواد موٹر سائیکل میں نصب کر کے اسے بازار میں کھڑا کیا گیا تھا۔

بارکھان دھماکے کے زخمیوں کو رکھنی اسپتال اور ڈی جی خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بارکھان میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔کوئٹہ سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے رکھنی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار بھی کیا ہے۔