اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری ملاقات کیلئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پرپہنچ گئے۔
آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزیرمفتی عبدالشکورکے انتقال پرتعزیت کی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں عام انتخابات پر پی ٹی آئی سے ہونیوالے مذاکرات سے متعلق بھی گفتگوکی گئی۔
ملاقات میں سینیٹرطلحہ محمود اورجے یوآئی کے دیگررہنمابھی موجودتھے۔