Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نشوہ کی زندگی کا چراغ بجھ گیا، والد کا قاتلوں کو معاف نہ کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

نشوہ کی زندگی کا چراغ بجھ گیا، والد کا قاتلوں کو معاف نہ کرنے کا اعلان

کراچی کے دارالصحت اسپتال کی غفلت سے معذور ہونے والی بچی کئی روز تک موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد جہانِ فانی سے کوچ کر گئی۔

نشوہ کو چار روز قبل لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُس کا علاج جاری تھا، اس دوران یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ والد قیصر علی پر صلح کے لیے دباؤ بھی ڈالا گیا، ایک روز قبل اسپتال انتظامیہ اور والدین کے درمیان صلح نامہ بھی ہوگیا تھا۔

کراچی کے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج کمسن بچی نشویٰ چل بسی جب کہ اسپتال کے ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کا دماغ 71 فیصد مفلوج ہو چکا تھا، 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:دارالصحت اسپتال کی غفلت، ننھی بچی عمر بھر کے لیے معذور، مالک کی ڈھٹائی برقرار

دوسری جانب نشویٰ کو غلط انجکشن لگانے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اس ضمن میں پولیس نے ایڈمن اور نرسنگ انچارج کو حراست میں لے لیا جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر چشتی کو بھی تفتیش کا نوٹس ارسال کیا گیا۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد مقدمہ درج ہوا البتہ والد کو دھمکیاں دینے والے ایس پی ایسٹ طاہر نورانی کی دھمکانہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں اپنے عہدے سے ہاتھ بھی دھونا پڑے۔

نشوا کے والد نے انتقال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بچی کے قاتلوں کو معاف نہیں کروں گا، مرحوم نشوا کی میت اسپتال سے گھر لانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قیصر علی نے کہا کہ اسپتالوں میں غفلت نہ برتی جائے، اپنی بچی کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کروں گا۔

انہوں نے سیاسی دباؤ کی تصدیق بھی کی اور کہا کہ غم سے نڈھال والد نے کہا کہ سیاسی لوگ آتے رہیں گے مگر اس غفلت پر کارروائی ہونی چاہیے۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نشویٰ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اس سے قبل انہوں نے اسپتال جا کر نشویٰ کی عیادت بھی کی تھی۔

تحریک انصاف کے کارکنان کی دارلصحت اسپتال کو آگ لگانے کی کوشش

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نشویٰ کے بیرون ملک علاج کے لیے پلان بنایا تھا، دعا ہے اللہ پاک بچی کے والدین کو صبر عطا فرمائے، نشویٰ کے والدین کے ساتھ انصاف ہوگا۔