Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ریتی بجری کی آڑ میں سرکاری خام تیل کی اسمگلنگ , ٹرک ڈرائیور گرفتار | زرائع نیوز

ریتی بجری کی آڑ میں سرکاری خام تیل کی اسمگلنگ , ٹرک ڈرائیور گرفتار

کراچی : شاہ لطیف میں ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 20 ہزار لیٹر کروڈ آئل پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ریتی بجری کے نیچے خفیہ خانے میں کروڈ آئل چھپایا ہوا تھا، ڈرائیور عبدالرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود میں ریتی بجری کی آڑ میں چوری کا سرکاری کروڈ آئل منتقل کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزم ریتی بجری کے لوڈ ڈمپر میں کروڈ آئل چھپا کر منتقل کر رہا تھا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم نے ڈمپر میں خفیہ طور پر ٹینک بنایا ہوا تھا، تلاشی کے دوران 2 ہزار لیٹر کروڈ آئل ملا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ یہ کروڈ آئل کہاں سے چوری کر کے لایا گیا۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیوں سے رابطہ کر کے بھی کھوج لگا رہے ہیں کہ کروڈ آئل کہاں سے چوری ہوا۔