میئر کراچی جیل سے آکر اچھل رہے ہیں، منظور وسان

کراچی: جیل والوں نے میئرکو جیل میں اچھی طرح دال روٹی نہیں کھلائی،میئر کراچی جیل سے باہر آکر اچھل رہے ہیں۔

وزیرصنعت سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ انتخابات 2018 سے قبل متحدہ پاکستان،لندن،اورمصطفیٰ کمال ایک ہوجائیں گے۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خود تیر کی رفتار کم کی ہے، تیر تیز چلایا تو شیر اورپتنگ نظر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان ہو یا لندن ان کے پاس رونےکے سوا کچھ نہیں،آئندہ انتخابات میں لگ پتاجائےگاکہ تیرکراچی اورپنجاب میں کتناتیزچلتاہے،

منظور وسان نے ن لیگ کے حوالےسے کہا کہ 4اپریل کےبعد پیپلزپارٹی کان لیگ کیساتھ سیاسی کرکٹ میچ ہوگا،اپریل شہادتوں کا مہینہ رہا ہے،اپریل میں بڑے بڑے فیصلے ہونےوالےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: