کراچی :وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سعیدغنی نےکہا ہے کہ ورکرز ویلفئیر بورڈمیں رجسٹرڈ ملازمین کو دئیے جانیوالے تمام فوائدان کو جلد از جلداورصاف و شفاف طریقے سےمل سکیں اس سلسلے میں ریجنل اور سینٹرل اسکرونٹی کمیٹیوں کاقیام عمل میں لایاگیا ہے اور اس کمیٹیوں میں فیکٹری مالکان، مزدوروں کے رہنمائوں اور گریڈ 17 اور 18 سےزائدکےافسران کو شامل کیاگیا ہے۔
ڈسٹرکٹ خیرپورمیں ورکرزویلفئیر بورڈ کی ایک کالج کو محکمہ کالج سندھ کے سپردکیاجارہا ہے تاکہ وہاں مزدوروں کے بچوں کےساتھ ساتھ اس علاقےکے نوجوانوں کو اعلٰی تعلیم کےزیورسےآراستہ کیاجاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نےمحکمہ محنت کےورکرزویلفیئر بورڈکی 27 ویں گورننگ باڈی کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا۔
اجلاس میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈسعیدجمانی، ارکان گورننگ باڈی حبیب الدین جنیدی،رحمت اللہ سرکی، علی محمدمیمن، شاہ نوازشورو،ورکرزویلفیئربورڈکےڈائریکٹرز و افسران موجود تھے۔ اجلاس کے آغاز پرگورننگ باڈی کےرکن راجہ الیاس کی وفات پرفاتحہ خوانی کی گئی اور ان کےاہلخانہ سے تعزیت کااظہارکیاگیا۔
اجلاس میں 26 ویں گورننگ باڈی کےاجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈکےملازمین کودی جانیوالی سہولیات جن میں شادی مدد،اسکالرشپ، ڈیتھ گرانٹ و دیگر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیااور اس معاملہ پر شکایات کے ازالےکےحوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ گورننگ باڈی کے ارکان نے ان سہولیات کی فراہمی میں ہونے والی تاخیر اور اس کی شفافیت نہ ہونے پر اپنے تحفظات کااظہار کیا۔
