Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
متحدہ رہنماء مجاہد بلوچ کی ساتھیوں‌ سمیت پیپلزپارٹی میں‌ شمولیت | زرائع نیوز

متحدہ رہنماء مجاہد بلوچ کی ساتھیوں‌ سمیت پیپلزپارٹی میں‌ شمولیت

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر کے ایس مجاہد بلوچ کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پرپی پی پی سندھ کے صدر نثارکھوڑو اور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سعید عنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ اور نوجوان جوق در جوق پی پی پی میں شامل ہو رہےہیں۔

پی پی رہنماؤں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کریں گے۔ پانامہ کیس کے حوالے سے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں بدنام زمانہ کیس چل رہا ہے جس میں وزیر اعظم اور ان کے فرزندان کا نام شامل ہیں۔وزیر اعظم کو مستعفی ہونا چاہیے تھا لیکن وہ ہٹ دھرمی دکھا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ماضی میں آر اوز کے الیکشن کو با حالت مجبوری قبول کیا ۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کے ایس مجاہد بلوچ جیسے سیاسی کارکنان کی شمولیت سے کراچی میں پی پی پی مزید مضبوط ہو گی اور آج سینیٹر سعید غنی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جن کی کوششوں سے کراچی کے سیاسی کارکنان پی پی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور آج کے ایس مجاہد بلوچ کی شمولیت بھی انکی کاوشوں کی ایک کھڑی ہے۔

اس موقع پر پی پی پی میں شامل ہونے والے سابق ایم کیوایم رہنما مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ 1967 سے پی پی پی میں کام کرتا رہا ہوں لیکن 1983 میں علیحدگی اختیار کرلی اب جب لندن اور کراچی ایم کیوایم میں جھگڑا ہوا تو یہ ہی مناسب سمجھا کہ اپنی پرانی اور حقیقی جماعت میں شامل ہوا جائے۔ اور بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں۔