چئیرمین صفورا ٹاؤن کا کیمپ آفس کا دورہ

چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی
کا کیمپ آفس کا دورہ

دفاتر میں ہونے والے کام کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی، شکایتی رجسٹر چیک کیا

دفاتر میں کام کے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، راشد خاصخیلی

عوام کو سہولیات فراہم کرنے والے محکمہ جات اپنی کارکردگی کو بہتر کریں، راشد خاصخیلی

عوامی شکایات کا ازالہ بروقت ہونا چاہیئے، راشد خاصخیلی

چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنانے کیلئے محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں،

عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد اکرم خان ودیگر کے ہمراہ کیمپ آفس کے معائنے کے دوران کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا.عوامی سہولیات پر معمور بلدیاتی محکمہ جات اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں

انہوں نے اس موقع پر دفاتر کے امور کے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کی اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مانیٹر کیا اور ہدایت کی کہ جو بھی شکایات موصول ہوں ان کے ازالے کے بعد متعلقہ محکمہ جات سے رپورٹ حاصل کی جائے.
اس موقع پر ان کے ہمراہ کوآرڈینیٹر بادشاہ چانڈیو بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں: