کیف :یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس اقوام متحدہ میں سربراہ اجلاس کے ذریعے ثالثی کرسکتے ہیں۔
روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے واضح کیا ہے کہ آگے بڑھنے کے لیے یوکرین کو اپنے علاقے غیر فوجی بنانا ہوں گے، نازیوں کو ختم کرنا ہوگا اور اپنی زمین سے روس کی سکیورٹی کو لاحق خطرات کا خاتمہ کرنا ہوگاروسی وزیرِ خارجہ سرگئی نے یوکرین کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین، روس کے مطالبات پورے کرے،
جن میں یوکرینی علاقے کو روس کے کنٹرول میں دینا بھی شامل ہے، ورنہ روسی فوج یوکرین کی تقدیر کا فیصلہ کرے گی،دوسروں کی شرائط پر مذاکرات مستردکرتے ہیں،یوکرین ہمارے مطالبات کو اپنے بھلے کے لیے پورا کرے ورنہ یہ مسئلہ روسی فوج حل کرے گی ۔
روس نے دوسروں کی شرائط پر مذاکرات سے انکار کردیا ہے، روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس نے ہمیشہ اپنی شرائط پر قدم اٹھائے ہیں۔انھوں نے کہا کہ روس اپنے اہداف کا پابند ہے اور ماسکو دوسروں کی عائد کردہ شرائط پر کبھی مذاکرات شروع نہیں کرے گا۔
یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے یوکرین میں امن فارمولےکے نفاذمیں بھارت کی مدد طلب کی ہے۔
