کراچی : سندھ رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے دعویٰ کیا ہے۔
سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جن میں بلال اور ارشاد شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن سے قبل امن وامان کی صورت حال خراب کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ایم کیوایم لندن نے ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تشکیل دی، ملزمان کوایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ نے مالی وسائل دیے۔
ترجمان رینجرز نے کہا کہ ٹارگٹ کلرزکوکراچی میں پارٹی کے چند افراد نے اسلحہ دیا، ملزمان کوپی ایس 128میں ٹارگٹ کلنگ کے احکامات ملے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ن لیگ، پی پی اور پی ایس پی کے امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم ملا، گرفتاردونوں ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ عوام مشکو ک سرگرمیوں میں ملوث عناصرکی اطلاع 1101 پردیں۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
