Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : پہلی ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقاد | زرائع نیوز

کراچی : پہلی ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقاد

کراچی : شہر قائد میں دوربین فاؤنڈیشن کے تحت فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس میں وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بہترین تربیت حکومت کی ترجیح ہے۔سید سردار علی شاہ نے کہا کہ بہترین تربیت سے اساتذہ معاشرے میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکیں گے,سندھ حکومت کو تعلیم کے حوالے سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

کراچی میں ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کے شرکاء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز سمیت ملک کے نامور ماہرینِ تعلیم شامل تھے۔