Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : پولیس اسمارٹ کار پائیلٹ پروجیکٹ متعارف | زرائع نیوز

کراچی : پولیس اسمارٹ کار پائیلٹ پروجیکٹ متعارف

کراچی : سندھ پولیس نے کراچی میں سکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے پولیس اسمارٹ کار پائیلٹ پروجیکٹ متعارف کرا دیا۔ابتدائی طور پر اسمارٹ کار ضلع جنوبی میں تعینات کی گئی ہے جس میں ایک ڈرائیور اور آپریٹر موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ اس اسمارٹ کار میں 4 میگا پکسل کے 8 کیمرے نصب ہیں جو گاڑی کی چاروں اطراف کا جائزہ لیں گے، یہ تمام کیمرے مختلف جدید نوعیت کے سافٹ وئیر سے لیس ہوں گے۔اس اسمارٹ کار میں ترقی پذیر مما لک کی پولیس تفتیش میں استعمال ہونے والا چہرہ اور شناخت کرنے کا سافٹ ویئر نصب کیا گیا ہے۔

اس سافٹ وئیر کی مدد سے ملک میں چلنے والی دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔