سرکاری زرمبادلہ ذخائر 3ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے

کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ تھم گیا اور سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 3ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 10فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر8ارب70کروڑ22لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے، انفلوز کے باعث سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں27کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

یہ 3ارب 19کروڑ29لاکھ ڈالرہو گئے، کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب50کروڑ93لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: