فیصل آباد میں آج سے بسنت منانے کی تیاریاں شروع

فیصل آباد :فیصل آباد میں آج سے بسنت منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

پتنگ بازی روکنے کے لیے پولیس کے 7 ہزار اہلکار میدان میں اتار دیے گئے ہیں۔

پولیس نے گزشتہ کئی روز سے پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 250 سے زائد پتنگ فروشوں کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی جرم ہے اور جو پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی پی او فیصل آبادپولیس کا کہنا ہے کہ بسنت پر پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کے لیے والدین پولیس کا ساتھ دیں تو قیمتی جانیں محفوظ رہ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خونی کھیل ہے اور اس کی باقاعدہ سزا ہے، یہ بالکل کوئی تفریح کی چیز نہیں ہے۔

پولیس پتنگ بازی نہیں ہونے دے گی۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی کسی دور میں ایک پر لطف اور معصوم کھیل تھا لیکن ہوائِی فائرنگ اور دھاتی ڈور کے استعمال نے اسے ایک قاتل بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: