Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران نے کل لاہور اور بدھ کو پنڈی میں احتجاج کی کال دے دی | زرائع نیوز

عمران نے کل لاہور اور بدھ کو پنڈی میں احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا، محسن نقوی کو دھاندلی کے لئے پنجاب کا وزیراعلیٰ لگایاگیاہے ،میرے خلاف توشہ خانہ کا کیس سب سے بڑا مزاق تھا،نواز شریف اور آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں چوری کیں۔
ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہاکہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ بنائے جانے پر کل لاہور میں جبکہ بدھ کو پنڈی میں احتجاج کی کال دے دی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ دھاندلی روکنے اور اپنا حق چھیننے کےلئے باہر نکلیں۔

عمران نے کہاکہ محسن نقوی ہمارے مخالف پولیس والوں اور بیورو کریٹ کو لگائے گا جو الیکشن میں دھاندلی کرے گا،ان کو وزیراعلیٰ بنانے کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان کے اوپر کاٹا ڈالا ہوا ہے۔

عمران خان نے مزید کہاکہ جنرل باجوہ کے این آر او ٹو ملنے سے یہ سب بچ گئے، اس حکومت نے توشہ خانہ میں میری تمام تفصیل دی، اب عدالت نے ان سے توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کیا تو کہتے ہیں کہ سیکرٹ ہے۔ان کاکہناتھاکہ سیاستدانوں کے اوپر کاٹا لگانے کا نقصان پورے ملک کو ہوتا ہے، ہم نے پوری کوشش کی کہ انتشار نہ ہونے دیں،ان کو معلوم ہے کہ یہ الیکشن میں ہمیں ہرا نہیں سکتے، اس لیے الیکشن نہیں کراتے، ہمارے مخالف لوگوں کا اب ایک پوائنٹ ایجنڈا ہوگا پی ٹی آئی کو کیسے دبانا ہے، یہ تب الیکشن کرائیں جب انتظامیہ اور عملہ ان کا اپنا ہوگا۔