Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
محسن نقوی کی بغیر پروٹوکول دفتر میں انٹری، سرکاری گاڑی اورپیٹرول لینے سے انکار | زرائع نیوز

محسن نقوی کی بغیر پروٹوکول دفتر میں انٹری، سرکاری گاڑی اورپیٹرول لینے سے انکار

لاہور : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے زیرو روٹ لینے سے انکار کر دیا۔ محسن رضا نقوی نے کہا ہے سرکاری پروٹوکول بھی نہیں لیا جائے گا، اپنی گاڑی اور اپنا پٹرول استعمال کروں گا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی بغیر پروٹوکول وزیر اعلیٰ آفس پہنچے، اعلیٰ سرکاری افسران نے وزیراعلیٰ کا بھرپور استقبال کیا ، ایوان وزیراعلیٰ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ، کسی صورت عوام کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی نگران کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت جاری ہے، پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزارت قانون، خوراک اور صحت کی وزراتیں تشکیل دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے 6 وزراء کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی چیف سیکرٹری اور آئی جی سے ملاقات کریں گے،صوبے کی گڈگورننس اور امن عامہ پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جائے گی، نگران وزیراعلیٰ صوبے میں گندم کے اجراءکی پالیسی ودیگر معاملات پر بریفنگ بھی لیں گے۔