کراچی : ایک سال کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں ایک سال کے دوران فی اونس سونا2ڈالر سستا ہو گیا مگرحیرت انگیز طور پر زیر تبصرہ مدت کے دوران پاکستان میں ایک تولہ سونا58ہزار جبکہ دس گرام سونا49ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔کلینڈر سال2022ءکے دوران پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔
کلینڈر سال2021ءکے مقابلے کلینڈر سال2022ئ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 58100روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ26ہزار روپے سے بڑھ کر1لاکھ84ہزار100روپے ہو گئی۔ اسی طرح ایک سال میں دس گرام سونا49ہزار811روپے مہنگا ہو گیا جس سے سال بنیادوں پر دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار25روپے سے بڑھ کر1لاکھ57ہزار836روپے ہو گئی۔
سب سے حیران کن امر یہ ہے کہ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا1820ڈالر سے گھٹ کر1818ڈالر پر آگیا۔
