Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈراموں میں غیر ازدواجی تعلقات دکھائے جاتے:نادیہ خان | زرائع نیوز

ڈراموں میں غیر ازدواجی تعلقات دکھائے جاتے:نادیہ خان

لاہور:میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں شادی شدہ خواتین کو غیر مرد حضرات سے معاشقہ کرتے دکھایا جاتا ہے۔

نادیہ خان نے ایک انٹریو میں مارننگ شو کے زوال اور پاکستانی ڈراموں پر کھل کر بات کی۔

نادیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں غیر ازدواجی تعلقات کی ترویج کی جاتی ہے، شادی شدہ خواتین کو غیر مرد حضرات سے معاشقہ کرتے دکھایا جاتا ہے،ڈراموں میں زیادہ تر خواتین اپنے شوہروں کو دھوکہ دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ بیویاں غیر مرد کے ساتھ ازدواجی تعلق رکھ رہی ہیں یا اس کا پرانا دوست شادی شدہ لڑکی کا ساتھ نہیں چھوڑ رہا۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی کئی پروگرامز میں ڈراموں پر تنقید کرتی دکھائی دیتی ہیں۔