کراچی : ہر کوئی آج کل عید کی تیاریوں میں مصروف ہے،بچے ہی نہیں بڑے بھی اپنے لئے نئے کپڑوں کے متلاشی دکھائی دے رہےہیں جس کے لئے مارکیٹوں کے چکر لگانے کا سلسلہ بھی شرو ع ہوگیاہے ۔
خواتین سے پہلے مردوں کی بات کی جائے تو مردانہ کرتہ پاجامہ اور شلوار قیمض کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے کیونکہ مردخریداری میں ایک لمحہ ضائع نہیں کرتے نہ ہی جوڑ توڑ میں وقت ضائع کرتے ہیں ۔
مردانہ کرتہ پاجامہ اور شلوار قمیض !
بچوں کو نت نئے اور رنگ برنگی لباس زیادہ پسند ہوتے ہیں ، مختلف اسٹائل سے سوٹس اور چپلیں اور جوتے انہیں اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اس لئے بچوں کے لئے منفرد ڈیزائن کے ملبوسات مارکیٹ میں موجود ہیں جنہیں بچے فرمائش کرکے خرید سکتے ہیں ۔
بچوں کے منفرد ڈائزائن کے ملبوسات !
اب خواتین کی بات کرلیں تو تمام خواتین عید پر سب سے خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں اور اس حوالے سے وہ کچھ ایسا لباس زیب تن کرنا چاہتی ہیں جو ان پر اچھا بھی لگے اور وہ فیشن میں بھی ہو۔آئیے ہم زرا خواتین ایسے مشورے دیتے ہیں جس پر عمل کرکے وہ عید پرنہایت خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔
منفرد اسٹائل کی شلوار اور کھوسے !
انارکلی لباس ہمیشہ سے فیشن کا حصہ رہا ہے، آج کل یہ فیشن میں بہت زیادہ مقبول ہے۔ انارکل لباس میں چوڑھی دار پجامے کے ساتھ کام والی فراک ہوتی ہے جس پر کڑھائی یا کام بنا ہوا ہوتا ہے، یہ دونوں عام طور پر ایک ہی رنگ کے ہوتے ہیں۔
انارکلی لباس!
چنری کا لباس آرام دہ ہوتا ہے اس میں خواتین خود کو کافی ہلکا پھلکا محسوس کرتی ہیں۔
چنری کا لباس!
آج کل لمبی قمیض کے ساتھ سیدھی شلوار کا فیشن ہے جس میں عام طور پر بہت ہی ہلکے رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
لمبی قمیض کے ساتھ سیدھی شلوار !
آج کل ہلکے نیلے، گرین اور جامنی رنگ کے شیڈز بہت زیادہ مقبول ہیں۔ آپ ایسے رنگوں پر گوٹے کا کام بھی کرواسکتے ہیں۔
ہلکے رنگوں والے لباس!
ان سب کے ساتھ منفرد انداز کی مہندی اور جیولری خواتین کو جازب نظر بنا سکتی ہیں ، مفرد مہندی اور جیولری کا وسیع اسٹاک مارکیٹوں میں موجود ہے اور خواتین کا رش دکھائی دے رہاہے ۔
منفرد انداز کی مہندی اور جیولری !