Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اقرار الحسن کی اہلیہ امریکا کے اسپتال میں‌ داخل | زرائع نیوز

اقرار الحسن کی اہلیہ امریکا کے اسپتال میں‌ داخل

اقرار الحسن کے چاہنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی ہے کیونکہ ان کی اہلیہ کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور وہ امریکہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کی ہسپتال میں لیٹے ہوئے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں نے سے دعاﺅں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ امریکی ریاست فلوریڈا میں لگاتار مرگی کے تین شدید دوروں کی وجہ سے چار روز سے ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج ہو رہاہے۔

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ گھر والوں اور فیملی سے دور ہونے کی وجہ سے شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب حالات نارمل ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے باہمت بیٹے پہلاج کی تعریف کی اور اس کی بہادری کا تذکرہ کیا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔