چیف جسٹس نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے فنڈز کی پیل کی تھی جس کے بعد پانچ جولائی کو اسٹیٹ بینک نے بینک اکاﺅنٹ قائم کر دیا جس میں پاکستانیوں نے فنڈز جمع کروانے شروع کر دیے۔
ایک روز قبل تک کوئی خاطرخواہ فنڈ جمع نہ ہو پائے تھے جو کہ تقریبا 12 لاکھ روپے تک تھے جس میں سے 10 لاکھ روپے چیف جسٹس نے عطیہ کیے تھے تاہم اب جسٹس ثاقب نثار کی برہمی کے بعد سرکاری اداروں اور مسلح افواج کے اہلکاروں نے ایک ایک روز کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق چیف جسٹس تینوں مسلح افواج ، واسا، میئر کراچی کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کرنے کے باوجود پانچ روز میں صرف 25 لاکھ روپے ہی جمع ہوپائے۔

خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
