Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اہم شخصیات کا متحدہ دھڑوں‌ کو یکجا ہونے کا فارمولا | زرائع نیوز

اہم شخصیات کا متحدہ دھڑوں‌ کو یکجا ہونے کا فارمولا

کراچی: (روزنامہ دنیا) انتخابات سے قبل بعض سیاسی طاقتوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے پاکستان میں موجود تمام گروپوں کو متحد کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس حوالے سے اہم شخصیات نے تینوں گروپوں کے اہم رہنماؤں سے ملاقات بھی کی ہے اور انہیں کراچی کے مفاد میں یکجا ہونے کا فارمولا پیش کیا ہے تاہم ایک جماعت کے رہنما نے تجویز دی ہے کہ وہ اپنی پہچان کو ختم نہیں کر سکتے اور کسی میں ضم نہیں ہونگے ، جس کے بعد یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ اگلے انتخابات میں ایم کیو ایم کے تمام گروپ جس میں مہاجر اتحاد تحریک کو بھی شامل کیا جائے گا، آل پاکستان متحدہ الائنس سے حصہ لیں گے۔

اس اتحاد کے حوالے سے اگلے چند ہفتوں میں کام کیا جائے گا، ایم کیو ایم کی جانب سے پچھلے ہفتے ملتوی ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ایم کیو ایم کی دعوت پر دونوں گروپوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے اس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر کانفرنس کے التواء کی وجہ سے یہ رہنما ایک ساتھ نہ بیٹھ سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان متحدہ الائنس کے قیام کے بعد الیکشن کمیشن میں ایک نشان پر انتخاب لڑنے کے لئے انتخابی نشان کی درخواست دی جائے گی۔