Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لانڈھی میں ٹارگٹ کلنگ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق | زرائع نیوز

لانڈھی میں ٹارگٹ کلنگ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق

لانڈھی میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق

کراچی: تھانہ لانڈھی کی حدود بمقام لانڈھی 89 نذد 17K بس اسٹاپ کے قریب ہونے والی فاٸرنگ میں شہری کی ہلاکت ہوئی ہے جس کی شناخت اعجاز شاہ ولد بہادر شاہ عمر 18 سالہ سے ہوٸی۔

ہلاک شہری ایک لڑکی کے ساتھ میرا گاڑی میں موجود تھا، دو نامعلوم ملزمان آئے اور شہری کو مارا پیٹا اور شہری کی پستول چھین کر شہری کو گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک شہری کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ لانڈھی 89 پر فائرنگ سے شہری کے قتل ہونے والا نوجوان شیر پاؤ کالونی کا رہائشی اور واقعے کے وقت لڑکی کے ساتھ تھا، جسے دو افراد نے تلخ کلامی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر مقتول نے اپنا پستول نکالا نے دونوں افراد نے اس سے اسلحہ چھین پر فائرنگ کردی۔

واقعے کے بعد مقتول کے ساتھ موجود لڑکی وقوعہ سے فرار ہوگئی جس کی پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔