Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پرویز مشرف کے مخالف وکیل اکرم شیخ کے گھر پر نامعلوم افراد کو دھاوا | زرائع نیوز

پرویز مشرف کے مخالف وکیل اکرم شیخ کے گھر پر نامعلوم افراد کو دھاوا

اسلام آباد: معروف قانون دان اور پرویز مشرف کیس کے پراسکیوٹر اکرم شیخ کے گھر پرمسلح افراد علی الصباح داخل ہوئے جنہوں نے اہل خانہ کو دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، گھر کی تلاشی لی اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے ’باز آجا‘ کی تاکید کر کے چلے گئے۔

سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے خبر شیئر کی اور بتایا کہ ’نامعلوم مسلح افراد علی الصباح سینئر وکیل اکرم شیخ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے دو گھنٹے تک قانون دان سمیت پورے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، اس دوران انہوں نے گھر میں موجود تمام کاغذات کی تلاشی لی اور پھر کچھ رقم لے کر فرار ہوگئے۔

حامد میر کے مطابق انہیں اکرم شیخ نے بتایا کہ ’نامعلوم افراد جاتے ہوئے ’باز نہ آئے تو پھر آئیں گے‘ دھمکی دے کر روانہ ہوئے اور تاکید کی کہ مقدمہ درج نہ کرانا‘۔ اس واقعے کے بعد اکرم شیخ تیار ہوئے اور چیف جسٹس کی حلف براداری میں شرکت کے لیے ایوانِ صدر چلے گئے جہاں انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو واقعے کی اطلاع دی اور پورے معاملے سے آگاہ کیا‘۔

حامد میر نے مزید لکھا کہ “اکرم شیخ کو آئین سے غداری کیس میں پراسیکیوٹر بننے کے بعد مسلسل دھمکیوں کا سامنا تھا انکی اہلیہ مرحومہ کو بھی دھمکیاں دی گئیں ان کے فوت ہونے کے بعد دیگر اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئیں تو اکرم شیخ اس کیس سے علیحدہ ہو گئے اب فیصلہ آنے کے 24 گھنٹے کے اندر نامعلوم افراد گھر میں گھس گئے”۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں معروف صحافی مطیع اللہ جان اکرم شیخ سے گفتگو کررہے تھے اور اس گفتگو میں معروف قانون دان نے بتایا کہ پاکستان میں ججز، وکلا کو ہراساں کیا جارہا ہے، میں اس کے خلاف اقوام متحدہ جاؤں گا۔

بی بی سی سے وابستہ رہنے والے نامور صحافی اور صدا کار شفیع نقی جامعی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’چوری چکاری ، لوٹ مار اور پھر دندناتے ، دھمکیاں دے کر جانے والی اس واردات میں بیشتر سے زیادہ نشانیاں بتا رہی ہیں کہ یہ حرکت بہت ہی بڑے چوروں کی ہے جو ، اب ، سینہ تانے ، غنڈہ گردی پر اُتر آے ہیں‘ ! نئے چیف جسٹس کو ، اس ٹولے سے سب سے پہلے اور ترجیحی بنیاد پر نمٹنا ہوگا‘