کراچی : لیاقت آباد کے علاقے میں رات گئے کوریج کے دوران دنیا نیوز کے سینئر رپورٹر شہباز خان پر ایس ایچ او لیاقت آبادراشد علی اور ایڈیشنل ایس ایچ او لیاقت آباد عابد شاہ کی جانب سے تشدد،بدتمیزی اور موبائل میں بیٹھا کر تھانے منتقل کرنے کیخلاف کرائم رپورٹرزعارف محمود،نذیر شاہ،فیاض یونس اور نوید کمال ایس ایس پی سینٹرل آفس پہنچے ،ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کی جانب سے پہلے شہباز خان کو مکمل طور پر سنا گیا ۔
اس کے بعد واقعے میں ملوث دونوں افسران کو بلا کر بیانات لئے گئے جس کے بعد ایس ایچ او لیاقت آباد اور ایڈیشنل ایس ایچ او لیاقت آباد کو معطل کردیاگیا۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق تین روز کے اندرمکمل طور پر غیر جانبدارانہ محکمہ جاتی انکوائری کرکے مذید کارروائی کی جائے گی ، ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کی جانب سے شہباز خان اور ملاقات کیلئے آنیوالے تمام صحافیوں کو مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی۔