کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کے نام پر دھاندلی کر کے جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی سیٹیں اور اکثریت کم کرنے کا عمل بند کیا جائے، الیکشن کمیشن فوری طور پر ان آر اوز اور ڈی آر اوزکے خلاف کاروائی کرے جو جعل سازی کر کے اور غلط طریقے سے ووٹوں کے تھیلوں کی سیل کھول کر بوگس بیلٹ پیپرز بھر رہے ہیں فارم 11اور 12 کے بغیر دوبارہ گنتی کروا رہے ہیں۔یہ تمام سرکاری عملہ پیپلز پارٹی کے حق میں استعمال ہو رہا ہےم چیف سیکریٹری اپنے افسران کو پیپلز پارٹی کے لیے دھاندلی کرنے سے روکیں۔
بدھ کی شب ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی سیٹوں پر شب کون مارنے کا عمل بند کیا جائے، اہل کراچی نے جماعت اسلامی پر بھر پور اعتماد کر کے شہر کی سب سے بڑی پارٹی کی صورت میں عوامی مینڈیٹ دیا ہے،کراچی کا میئر ہمارا ہی ہو گااور ایک مرتبہ پھر ہم شہر کی خدمت اسی طرح کریں گے جس طرح عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور میں کی تھی۔ جمعہ20جنوری کو تاریخی یوم تشکر منائیں گے اور نیو ایم اے جناح روڈ پر عظیم الشان جلسہ یوم تشکر منعقد کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔
انہوں کہا کہ آر اوز اور ڈی آر اوز سرکاری ملازم ہیں لیکن سندھ حکومت کی ایماء پر پارٹی وورکرز بنے ہوئے ہیں، چیف سیکریٹری کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہیئے، ضلع کیماڑی کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس تشددانتہائی افسوسناک اور قابل ِ مذمت ہے، ڈسٹرکٹ ملیر میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو بتائے بغیر تین یوسیز میں خفیہ طریقے سے دوبارہ گنتی کرانے کا عمل شروع کر دیا گیاجس پر امیر ضلع ملیر محمد اسلام سمیت دیگر کارکنوں نے احتجاج کیا تو ان پر پیپلز پارٹی کے مسلح لوگوں نے حملہ کر دیا۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ ہے کہ دوبارہ گنتی کے عمل میں متعلقہ امیدواروں اور الیکشن کمیشن کے نمائندوں کو بھی شریک کروایا جائے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فارم 11اور 12کے مطابق ہم نے 94نشستیں جیتی ہیں لیکن نتائج میں ہماری 9نشستیں کم کر دی گئی جس پر ہم نے احتجاج کیا اور الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ان میں سے 3نشستیں ہمیں واپس مل گئی ہیں اور باقی 6کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔حافظ نعیم نے کہاکہ ہماری اصل طاقت عوام ہیں، ہم عوام کے ساتھ ہیں