Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
طاقت کے دیوتا عمران پر مہربان, ضمانتوں کا ریکارڈ قائم ہوچکا, خورشید شاہ | زرائع نیوز

طاقت کے دیوتا عمران پر مہربان, ضمانتوں کا ریکارڈ قائم ہوچکا, خورشید شاہ

کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کوضمانتیں ملنے کا ریکارڈ قائم ہوچکا ہے، جلد یا بدیر عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا ۔

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین کا ٹائٹل بھی واپس کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنےدور میں سیاستدانوں پر جھوٹے مقدمات بنوائے اور پھر برسوں ضمانتیں نہ ہونے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمانتوں کا ریکارڈ اس لئے قائم ہوا کہ طاقت کےکچھ دیوتا عمران خان پر مہربان ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کیلئے انصاف کے فوری اور یکساں نظام کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہونے تک ملک انتشار اور افراتفری کا شکار رہے گا۔