پولیس اہلکاروں نے خطرناک کوبرا سانپ پکڑ کر باربی کیوبناڈالا، ویڈیو وائرل

کراچی: سندھ میں کچے کے علاقے رونتی میں آپریشن کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں نے خطرناک کوبرا سانپ پکڑ کرباربی کیوبنانے کی ویڈیووائرل کردی ہے۔

سندھ پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کی بار بی کیو پارٹی کی وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکاروں نے مخصوص سانپ کی افادیت بتائی اور اس کو پکانے کا طریقہ بھی دکھایا۔

پولیس اہلکار نے کہا کہ کوبرا سانپ میں وافر مقدار میں پروٹین ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ مچھلی جیسا ہے۔سانپ کھانے والے اہلکاروں کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے خود سانپ کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

پولیس اہلکار کچے کے علاقے رونتی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: