کراچی : لیاقت آباد صرافہ بازار کے قریب واقع اسکول بیگ بنانے والے اسٹور میں آگ لگ گئی جس سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھویں کے باعث بے ہوش ہونے والے مزید 3 افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔