Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
چارسدہ دھماکوں‌سے گونج اٹھا، یک بعد دیگرے 5 حملے | زرائع نیوز

چارسدہ دھماکوں‌سے گونج اٹھا، یک بعد دیگرے 5 حملے

شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلا دھماکا شبقدر کے علاقے سروکلے میں ایک نجی اسکول کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں اسکول چوکیدار اور طالب علم زخمی ہوا جب کہ دوسرا دھماکا موصل کور کے علاقے میں ایک گھر کے باہر ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر 3 مقامات پر بھی کریکر دھماکے کئے گئے۔

شبقدر میں ہونے والے دھماکوں میں 5 خواتین اور 6 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم طبی عملے کے مطابق تمام افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچوں دھماکے دیسی ساختہ کریکر کی مدد سے کئے جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔