Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلشن بونیرمیں فائرنگ، لوڈو کھیلتے ہوئے 2دوست قتل | زرائع نیوز

گلشن بونیرمیں فائرنگ، لوڈو کھیلتے ہوئے 2دوست قتل

کراچی: قائد آباد گلشن بونیرمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو دوستوں کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 30 سالہ عبداللہ اورجلیل کے نام سے ہوئی جنکی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت مقتول اپنے دوستوں کے ہمراہ کباڑکے گودام میں لوڈو کھیل رہے تھے کہ نامعلوم ملزم نے گودام میں داخل ہوکرفائرنگ کی اورفرارہوگیا۔

مقتولین کا تعلق سوات سے تھا اوروہ کراچی میں گلشن بونیرکے رہائشی تھے،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پرواقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے،جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے خول اوردیگرشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔