Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سابق میئر وسیم اختر بھی موجود | زرائع نیوز

گورنرسندھ کی اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سابق میئر وسیم اختر بھی موجود

ملاقات میں صوبہ کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، قانون سازی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سابق میئر وسیم اختر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، قانون سازی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے چیئرمین سینٹ کو بتایا کہ صوبہ کی ترقی میں وفاق کے اقدامات اہم ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جارہی ہے جبکہ عوامی فنڈز کی شفافیت بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ عوامی فلاح کے لئے ایوان بالا موثر قانون سازی کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کی صوبہ کی ترقی کے لئے سب سے مشاورت خوش آئند ہے۔