Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
امارات کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں، وزیراعظم | زرائع نیوز

امارات کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے بھرپور استفادہ کریں ، پاکستان 22 کروڑ سے زائد آبادی کی مارکیٹ ہے جہاں توانائی، انفراسٹرکچر، ای کامرس، زرعی صنعت اورآئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ان کے منتظر ہیں۔خلیج ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 22۔2021 کے دوران 25.40 فیصد اضافہ کے ساتھ 10 ارب 60 کروڑ ڈالر تھا تاہم دوطرفہ تجارت کی یہ سطح اب بھی دونوں ممالک کے تعلقات کی صحیح عکاس نہیں ہے، ہم اپنے موجودہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے اقتصادی تعلقات کو بہترین سیاسی تعلقات کے مساوی لے جانے کیلئے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بہت زیادہ صلاحیت کے ساتھ تعاون کی گنجائش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کی بہبود کے حوالہ سے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اس کی قیادت کے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات میں 17 لاکھ پاکستانی عزت و احترام کے ساتھ اپنا روزگار کما رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کی بنیاد رکھی، ان کی خواہش تھی کہ پاکستان کا شمار سرکردہ، خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک میں ہو، ہم ان کی فیاضی اور سخاوت کو تادیر یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد ابوظہبی اور پاکستان کے درمیان اسلام آباد اور صوبہ سندھ کے شہر کراچی، بدین، شکارپور میں امدادی سامان کی ترسیل کیلئے ایک ہوائی پل قائم کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی موسمیاتی سفارتکاری کے حصہ کے طور پر پاکستان عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی پر مباحثے، مذاکرے اور عمل میں تعمیری تعاون جاری رکھے