Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزارتِ داخلہ کی ملک ریاض‌ پر خصوصی مہربانی | زرائع نیوز

وزارتِ داخلہ کی ملک ریاض‌ پر خصوصی مہربانی

 

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے بحریہ ٹاؤن کے مالک اور نامور بزنس ٹائیکون ملک ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ اور بزنس ٹائیکون ملک ریاض کا نام 2 ماہ کیلئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا ہے، ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ملک ریاض نے وزرات داخلہ میں درخواست دی تھی جبکہ نیب کی درخواست پر عدالت نے اُن کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا تھا۔

یادرہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی درخواست پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید اور دیگر کو پہلے ہی نیب کی جانب سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔