Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسٹیل ٹاؤن : پائپ لائن سے پیٹرول چوری کرنے والے 4 ملزم گرفتار | زرائع نیوز

اسٹیل ٹاؤن : پائپ لائن سے پیٹرول چوری کرنے والے 4 ملزم گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کاروائی ، ولی ٹاؤن میں پارکو پائپ لائن سے پیٹرول چوری کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار،ساتھی فرارپوگیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کی جانب سےکامیاب کاروائی کرکےولی ٹاؤن میں واقع پارکو پائپ لائن سے پیٹرول چوری کرنے والے 4 ملزمان رفیق کلمتی ولدسبحان،خالدحسین ولدغوث بخش، سید ودھل شاہ ولد سید مہر شاہ، ساجدولد محمد حسن کو گرفتارکرلیا گیاجبکہ اشرف ، انور شاہ عرف سائیں، دانیال جوکھیو،داؤد خلجی اور دیگر نامعلوم ملزمان فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن خالدعباسی نے کہاکہ خفیہ اطلاع پرکاروائی کرکے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کےقبضےسے 1 رپیٹر، 2 کارتوس، 2 پلاسٹک کی بالٹیاں برآمدکرلی گئی۔

6 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جن کی تلاش کیلئےچھاپےمارے جارہے ہیں۔