Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پنجاب، پسند کی شادی پر سرعام بربریت، 20 سالہ نوجوان کے بازو اور ٹانگیں‌ کاٹ‌ دیں | زرائع نیوز

پنجاب، پسند کی شادی پر سرعام بربریت، 20 سالہ نوجوان کے بازو اور ٹانگیں‌ کاٹ‌ دیں

گوجرہ پسند کی شادی کرنا نوجوان کا جرم بن گیا اور لڑکی کے بااثر رشتے داروں نے گوجر منواحی گاؤں 179 گ ب میں نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر کلہاڑیوں کے وار سے اُس کی ٹانگیں اور ہاتھ کاٹ دیے۔

ذرائع نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نعمان شاہد لڑکے نے 20 روز قبل 211 گ ب کی ثنا نامی لڑکی سے شادی کی، لڑکی کے پھوپھی زاد بھائیوں رضوان اور شاہد نے لڑکے کے بازو اور ٹانگیں کاٹ دیں اور سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔

نوجوان پر تشدد کی ویڈیو ذرائع نیوز نے حاصل کرلی جس میں دو ملزمان کو لڑکے پر تشدد اور اُس کے بازو و ٹانگیں کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ملزمان کی بربریت اور دو سالہ نوجوان کی آہ و بکاں واضح طور پر سنی جاسکتی ہے۔

 

متاثرہ نوجوان کو اسپتال پہنچایا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال بھیج دیا گیا، متاثرہ نوجوان کو اسپتال وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔ اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ بااثر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔