Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی کے علاقے زمان ٹان پولیس مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار | زرائع نیوز

کراچی کے علاقے زمان ٹان پولیس مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے علاقے زمان ٹان پولیس مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار، سولجر بازار پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپہ 3 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چھالیہ، تمباکو اور الیکٹرونک مشین برآمد۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹان پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم جنید عرف لالہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا

دوسری جانب ایس ایچ او سولجر بازار رافع تنولی نے خفیہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گٹکا فیکٹری پرچھاپہ مار کر 3 ملزمان محمد حسین، سجاد علی اور نواب کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے گٹکا فیکٹری سے بھاری مقدار میں چھالیہ، گٹکے میں استعمال ہونے والا تمباکو اور 2 الیکٹرونکس مشینیں برآمد کرلیں۔ ایس ایچ او رافع تنولی کے مطابق ملزمان مذکورہ فیکٹری میں گٹکا شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 199/18 درج کرلیا گیا ہے۔