Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا | زرائع نیوز

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن اف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر40پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قدر286روپے سے گھٹ کر285.60روپے ہو گئی۔

اسی طرح75روپے کی نمایاں کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر287.25روپے سے کم ہو کر286.50روپے پرآا گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر314روپے سے کم ہو کر311.50روپے ہو گئی اسی طرح وپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر360روپے سے گھٹ کر358روپے پر آ گئی ۔