کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا900روپے مہنگا ہو گیا۔
جس کے بعد ایک تولہ سونا لاکھ 16ہزار500روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو دس گرام سونے کی قیمت میں 766روپے کا اضافہ ہوا۔
جس سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ85ہزار614روپے ہو گئی۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا202 ڈالر پر جا پہنچا ۔