Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ میں آنے کیلئے منتیں کررہے:مریم نواز |

پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ میں آنے کیلئے منتیں کررہے:مریم نواز

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کے لئے منتیں کر رہے ہیں،چار سال میں جو تباہی مچائی گئی، اس سے نجات حاصل کرنے میں چند سال لگیں گے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے مختلف ونگز کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں، عوام جانتے ہیں کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی ہے۔انہوں نے کہا نوازشریف آئے گا تو سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے، ماضی میں بھی ہمیشہ برے حالات میں ملک ملا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ ڈلیور کیا اور اب بھی قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

مریم نواز نے کہا عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے، مشرق اور مغرب میں سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے ٹیریان کے معاملے میں جھوٹ بولا ہے اور ٹیریان والا جھوٹ نگلا جا رہا ہے اور نہ اگلا ، توشہ خانہ میں عمران خان نے ڈکیتیاں کی ہیں، فارن فنڈنگ میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے۔