Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عالمی مشاعرے کی محفل 22 مارچ کو سجے گی، اہل کراچی کے لیے دعوتِ عام | زرائع نیوز

عالمی مشاعرے کی محفل 22 مارچ کو سجے گی، اہل کراچی کے لیے دعوتِ عام

ساکنان شہر قائد کی جانب سے عالمی مشاعرے کا انعقاد ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا جارہا ہے، 22 مارچ بروز جمعے کی رات محفلِ میں شعرا اپنے کلام پیش کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت متوقع ہے، مشاعرے کا آغاز رات 8 بجے ہوگا جو رات گئے تک جاری رہے گا، نظامت کے فرائض شاعرہ عنبرین حسیب عنبر، نوجوان شاعر وجیہہ ثانی اور آغا شیرازی کریں گے۔

دنیا بھر سے شعرا کرام تشریف لارہے ہیں، جن میں شاہدہ حسن، شاعرہ نسیم سید اور اشفاق حسین (کینیڈا)، ظہور السلام جاوید (متحدہ عرب امارات)، ڈاکٹر عبداللہ ، مونا شہاب (امریکا)، یشب تمنّا (برطانیہ) شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد سے افتخار عارف، انور مسعود اور کشور ناہید، لاہور سے تعلق رکھنے والے امجد اسلام امجد، عباس تابش، وصی شاہ، رخشندہ نوید جبکہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے باصلاحیت پاکستانی نوجوان شاعر رحمان فارس بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔ اقبال احمد بلوچ (گوادر)، میر اسلم حسین سحر (اسکردو)، قادر بخش سومرو (نوشہرو فیروز)، عمیر نجمی (رحیم یار خان) بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔

میزبان شعراء انور شعور، پیرزادہ قاسم، جاذب قریشی، صابر ظفر، فاطمہ حسن، طارق سبزواری، جاوید صبا، ریحانہ روحی، عبدالحکیم ناصف، احمد سلمان، ناصرہ زبیری، علاؤالدین خانزادہ، عظمیٰ علی خان، یاسمین یاس، ہدایت سائر اور زیب اورنگزیب بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔

ذرائع نیوز کی ٹیم اپنے فیس بک پر مشاعرہ براہ راست نشر کرنے کی کوشش کرے گی، آپ اگر فیس بک پر دیکھنا چاہتے ہیں تو کمنٹس میں آگاہ کریں۔