نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے والے پیپلزپارٹی کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر کردیا گیا جس میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور راجہ شکیل عباسی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
نیب راولپنڈی کے دفتر کے باہر توڑپھوڑ، غیرقانونی جلوس،اداروں کے خلاف توہین آمیزنعروں کی دفعات کو شامل کر کے پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر ، راجہ شکیل عباسی سمیت 70 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم، کابینہ اراکین اور عام شہریوں پر قانون کا اطلاق ہوگا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والا چاہیے کوئی بھی شخص ہو ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ایکشن لے گی۔
