Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صحافی بھائیوں کے نام کھلا خط | زرائع نیوز

صحافی بھائیوں کے نام کھلا خط

  آج میں آپ سے براہ راست مخاطب ہوں ۔۔۔۔ قتیل شفائی نے کہا تھا کہ

دنیا میں کوئی اس سا منافق نہیں قتیل

جو ظلم تو سہتا ہے ، بغاوت نہیں کرتا ۔

آج میں آپ کو اپنا ساتھ دینے کی دعوت دے رہا ہوں ۔۔۔۔ میری جدوجہد کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں آپ سب کے حقوق کے لیے ہے۔

اگرآپ آج باہر نہیں نکلے تو کل تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

مجھے رہنمائی کا شوق نہیں ہے اور نہ میں اس کا دعویدار ہوں ۔۔۔۔ میں تو بس علم لے کر نکل گیا ہوں ۔۔۔ یہ آپ کی اپنی جدوجہد ہے ۔۔خوف کو اپنے دلوں سے نکالیں ۔۔۔رزق کا وعدہ اللہ کا ہے ۔۔کسی خوف اور مصلحت کا شکار ہو کر اپنے آپ کو لوگوں کے لیے ترنوالہ نہ بنائیں۔

کل کراچی پریس کلب کے باہر سے ایک ایسی جدوجہد کا آغا ز ہونے جارہا ہے جس میں شرکت سے آپ اس قافلے میں شریک ہوجائیں گے جو ظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں شامل ہے۔

۔تاریخ آپ کو ان لوگوں میں شامل کرے گی جو کسی جبر کے سامنے نہیں جھکا اور جس نے کلمہ حق ادا کرکے رسم حسینی کوزندہ رکھا ۔۔۔۔فیصلہ کن گھڑی آگئی ہے۔ بقو ل فیض احمد فیض کہ جب تخت کرائے جائیں گے ۔۔۔۔ جب تاج اچھالے جائیں گے ۔۔۔۔ہم دیکھیں گے ۔۔۔ لاز م ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے ۔۔۔۔وقت آگیا ہے کہ ہم سب زمانے کو دکھادیں کہ ہم اتنے بھی لاچار و بے بس نہیں ۔۔۔۔ہم نہ صرف خود دیکھیں گے بلکہ زمانے کو بھی دکھائیں گے کہ صحافی برادری اپنا حق لینا جانتی ہے ۔۔۔۔۔

والسلام

آ پ کا بھائی

عمیر علی انجم

رابطہ نمبر: 2441825-0300