کے الیکٹرک کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے،حافظ نعیم الرحمن

کراچی:جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے۔

کے الیکٹرک کو بغیر معاہدے کے گیس فراہم کی جاتی ہے، جب سستی بجلی موجود ہے تو کے الیکٹرک مہنگی بجلی کیوں بنائے، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ ہونا چاہیے، نیپرا، حکومت اور کے الیکٹرک کا گٹھ جوڑ ہے۔

منگل کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ امریکا اور اسرائیل کا ایک ہی ایجنڈا ہے، گریٹر اسرائیل کو بنانے کے لیے امریکا اور اسرائیل پراپیگنڈا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل جمہوریت دشمن فورس ہیں ، امریکا کو ایسی جمہوریت پسند ہے جس میں اس کے کٹھ پتلی شامل ہوں ۔جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ حماس نے مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔

حماس ایک جمہوری قوت ہے، جس نے اپنے قیدیوں کے ساتھ جو سلوک کیا اس سے پوری دنیا کی توجہ ان کی طرف ہے، حماس نے خود نہیں کھایا اور قیدیوں کو کھلایا، ان کا خیال رکھا۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کو تمام سہولتیں فراہم کیں ، حماس لوگوں کے دلوں میں رہتی ہے، اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کیا، سردی میں باہر چھوڑ دیا، اسرائیل فلسطینی قیدیوں پر ظلم کرتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں الیکشن سے پہلے ہی نتائج پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے، مسلم حکمرانوں کو قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدان اسرائیل کے معاملے پر واضح بات نہیں کرتے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دنیا بھر میں فلسطین کے لیے مظاہرے ہوئے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے غزہ کے مسلمانوں کے لیے کونسا احتجاج کیا؟

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لوگوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے، اس وقت شہر میں اسٹریٹ کرائم کی صورتِ حال بدترین ہے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor