کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے ایم کیو ایم بلوچستان کے صوبائی صد ر ملک عمران کاکڑسے بہادر آباد مرکز پر ملا قات کی۔
ملاقات میں ملک عمران کاکڑ نے مصطفی کمال کو ایم کیو ایم کے 39ویں یوم تاسیس کے کامیاب جلسہ پر مبارکباد پیش کی۔
مصطفی کمال نے ملک عمران کاکڑ سے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے صوبہ بلوچستان میں تنظیم کے کام کو بہتر اور مثبت انداز میں کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ بلوچستان کے ہر غریب عوام تک ایم کیو ایم کا پیغام پہنچائیں کہ ہر مشکل وقت میں ایم کیو ایم بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس موقع پر بلوچستان کے صوبائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
مصطفیٰ کمال سے ایم کیوایم بلوچستان کے وفد کی ملاقات،یوم تاسیس کی مبارکباد
