کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 18 مارچ یوم تاسیس کے جلسے کی کامیابی پر عوام و کارکنان سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 39 ویں یوم تاسیس کی کامیابی ایم کیوایم پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
ایک تہینتی پٖیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ایم کیوایم پاکستان کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کرنے کاخواب دیکھنے ایم کیو ایم پر تنقید کرنے والے کل کے یوم تاسیس کو دیکھ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کل بھی عوام کے دلوں کی ترجمان تھی اور آج بھی عوام کے دلوں میں بستی ہے ایم کیوایم پاکستان کی عوامی حمایت کبھی کم نہیں ہوگی۔
خالد مقبول نے ایم کیو ایم کے کارکنان ،ذمہ داران اور بالخصوص عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی آپ لوگوں کی محنت کا ثمر ہے۔
خالدمقبول کا کامیاب جلسے پر عوام و کارکنان سے اظہار تشکر
