فیصل واوڈا نے بتا دیا ن لیگ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ؟

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سابق رہنما وسابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا ہے،چیف آرگنائزر مریم نوازکے جلسہ میں 500لوگ نہیں تھے، مینار پاکستان5 لاکھ کیسے آئیں گے؟۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ ن لیگ کیساتھ وہ ہونیوالا ہے جس کے بعد یہ سیاست سے توبہ کرینگے۔

ایک ٹی وی انٹرو یو میں فیصل واوڈا نے مزید کہاکہ نوازشریف کو واپس نہیں آنا چاہئے،21اکتوبر کو نوازشریف واپس آرہے ہیں اور23کو ارشد شریف کی برسی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ ن لیگ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ نوازشریف واپس آکر جیل چلے جائیں۔جیل میں جیلر تو ہونگے ورنہ نوازشریف کیلئے کوئی رونے والا نہیں ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ آئین و قانون کی حکمرانی کی بات کرتی ہے، عمران ریاض کیساتھ جو کچھ ہوا شہباز شریف کی حکومت تھی۔

علاوہ ازیں ایک اور ٹی وی انٹرویو میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ میرے خیال میں پاکستان کی سیاست میں ایک ٹرائیکا بن گیا ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعت ایک حقیقت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑائی جو ماضی میں ہوچکی اب ایسا نہ کیاجائے۔ ڈیل کوئی بری بات نہیں لیکن پاکستان میں اسکا غلط مطلب لیاجاتاہے۔ معاشی استحکام کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔ ہم اگر مودی اوردہشتگردوں سے بات کرسکتےہیں تو پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے کیوں بات نہیں کرسکتے ۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی عاشق اورمعشوق کی لڑائی ہے ، پاکستان میں اصولی سیاست نہیں کی جاتی بلکہ پاور پالیٹیکس کی جاتی ہے۔ ہمیں حقیقت پر مبنی بات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کہاہے کہ میرے خیال میں پاکستان کی سیاست میں ایک ٹرائیکا بن گیا ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعت ایک حقیقت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑائی جو ماضی میں ہوچکی اب ایسا نہ کیاجائے۔ ڈیل کوئی بری بات نہیں لیکن پاکستان میں اسکا غلط مطلب لیاجاتاہے۔ معاشی استحکام کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: