پی ایف یوجےنظریاتی کی دعوت حلیم اہم شخصیات کی شرکت

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،ریجنل الیکشن کمشنر سیدندیم حیدر سمیت سیاسی وسماجی رہنماوں، فنکاروں، شاعروں ادیبوں کی شرکت

(کراچی/اسلام آباد)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کے زیراہتمام چیئرمین عمیرعلی انجم کی رہائش گاہ پرنیازحلیم کااہتمام کیاگیا،اس موقع پرملک بھرکی اہم شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ شہرمیں ادبی اور ثقافتی شخصیات کی جانب سے تقاریب کا انعقاد تازہ ہوا کاجھونکاہے ایسے موقع پرلوگ یکجاہوکر تبادلہ خیال کرلیتے ہیں جبکہ دوستوں سے ملاقاتوں کابھی سلسلہ جاری رہتاہے،نیازحلیم میں ریجنل الیکشن کمشنر سیدندیم حیدر،آرٹس کونسل کراچی کےممبران،صحافیوں،شاعروں ادیبوں، دانشوروں نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر شرکاءکاشکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین پی ایف یوجےنظریاتی عمیرعلی انجم نے کہاکہ ہرسال کی طرح امسال بھی کے یوجے نظریاتی نے دعوت حلیم کے ذریعے شہرکی اس کھوئی ہوئی تہذیب کوزندہ کرنے کی کوشش کی ہے جہاں ایک پلیٹ فارم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کاموقع میسرآتاہے جن سے زبان وبیان اورثقافت کے بارے جاننے کاموقع ملتاہے،انکا کہناتھا کہ واقعہ کربلاانسانی تاریخ کاسب سے دردناک باب ہے اورہم ان شہداکی یاداورقربانیوں کوزندہ رکھنے کے لئے ایسی نشستوں کااہتمام کرتے ہیں اور ان عظیم قربانیوں کویادکرکے اپنی زندگی کودرست سمت میں لانے کی کوشش کرتے ہیں،چیئرمین پی ایف یوجے نظریاتی نے نیازحلیم میں شرکت کرنے والے تمام معززین شہرکاشکریہ اداکیاتقریب میں پی ایف یوجے نظریاتی کی مرکزی سیکرٹری سیدہ معصومہ زہرا رضوی،محبوب احمدچشتی، کے یوجے نظریاتی کے صدرشعیب صدیقی ودیگر بھی موجودتھے

اپنا تبصرہ بھیجیں: