Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بانی ایم کیو ایم لندن پراپرٹی کیس ہار گئے | زرائع نیوز

بانی ایم کیو ایم لندن پراپرٹی کیس ہار گئے

بانی ایم کیو ایم لندن میں پارٹی پراپرٹی کا کیس برطانوی عدالت میں ہارگئے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی  کو ان کے ماضی کے وفادار اور قرآن پر ساتھ نبھانے کا حلف لینے والوں نے پارٹی قیادت کے بعد اب لندن میں موجود جائیداد سے بھی اپنے پاس واپس لے لی۔

لندن ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کی جانب سے پراپرٹی کی واپسی کیلیے درخواست دائر کی گئی تھی اور یہ دعوی کیا گیا تھاکہ تقریبا ایک کروڑ پاؤنڈ مالیت کی پراپرٹیز بانی ایم کیو ایم کے قبضے سے چھڑا کر واپس متحدہ کو دی جائیں۔

لندن میں موجود 6 پراپرٹیز میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ اور سابقہ انٹرنیشنل سیکرٹریٹ بھی شامل ہیں۔

بانی متحدہ اور  دیگر ٹرسٹیز  کے خلاف مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔

ہائی کورٹ آف جسٹس بزنس اینڈ پراپرٹی کورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے جج  کلائیو جونز نے فیصلہ سنا دیا۔